Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق آسٹریلوی کپتان کا ایل بی ڈبلیو قانون میں تبدیلی کا مطالبہ

شائع 11 مئ 2020 12:30pm

میلبرن: آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے ایل بی ڈبلیو قانون میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بحث سے باہرنکلنا چاہیئے کہ گیند کہاں پچ ہوئی۔

ایل بی ڈبلیو قانون سے متعلق تجویز دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف یہ دیکھا جائے کہ گیند اسٹمپ کے سامنے تھی یا نہیں، امپائرز اگر دیکھیں کہ گیند وکٹوں پر لگ رہی ہے تو بلے باز کو آؤٹ قرار دیں۔

یہ بھی کہا کہ آئی سی سی گیند کو چمکانے کیلئے کچھ مصنوعی اشیاء کی لسٹ بنائے، جس چیز کا انتخاب ہو اس چیز کو لازم کردیا جائے۔